یقین

مایوس کیوں ہو؟
چلو دوست کی وفا مہین سہی۔۔۔
کیا رب کی عطا پہ یقین ،نہیں؟
معجزے ہوتے ہی تب ہیں
جب کوئی ان پہ مضبوط یقیں رکھتا ہے۔
آخیر شب میں جو موتی چشم سے گرتا ہے۔
عرش والوں کے سامنے قدر ، گراں رکھتا ہے۔
خم کاندھے ، شکستہ جبیں ، سجودتہجد ،
تیرا رب ان سے حیا رکھتا ہے۔
“لا تقنطو من رحمت اللہ ” کے فریاد ی سے
تیرا رب حب رکھتاہے!
سہارا جو ٹوٹنے نہ دے ،
تیرا رب وہ فصیل رکھتا ہے۔

حفصہ صدیقی

7 thoughts on “یقین

  1. معجزے ہوتے ہی تب ہیں
    جب کوئی ان پہ مضبوط یقیں رکھتا ہے۔

    Yess…!!!

    Liked by 1 person

  2. یہ شرط ہے دستک ہو اگر دستِ یقیں سے
    در چھوڑ کے دیوار بھی کھُل جائے کہیں سے

    Liked by 1 person

  3. دل سے نکلے خوبصورت الفاظ 🌷🌷

    Liked by 1 person

  4. Khubsurat

    Liked by 1 person

Leave a comment